لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی ، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلا رہی ہیں مہم کے پہلے تین روز میں ایک کروڑ 82 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔لاہور میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد مہمان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ملتان میں 7 لاکھ 98 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے راولپنڈی میں 7 لاکھ 50 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے ۔