لندن(ویب ڈیسک )ہم انسان اکثر بھوک میں غصیلے ہوجاتے ہیں جس کے لیے انگریزی میں ہینگری کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مشہور پھل مکھیوں (فروٹ فلائی) کے نر بھی بھوک سے بے تاب ہوکر آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔ نر مکھے نرپر ہی حملے کرتے ہیں اور ماداؤں کو کچھ نہیں کہتے ۔ تجربے میں سائنسدانوں نے پھل مکھی کے نروں کو پانچ گروہوں میں تقسیم کیا جس میں 58 اور 74 مکھیاں ایک جگہ رکھی گئی تھیں۔ جیسے ہی مکھیاں کھانا کھانے کے بعد بھوکی رکھی گئیں وہ ایک دوسرے سے لڑنے لگیں اور یہ رحجان عام دیکھا گیا۔