نیویارک( نیٹ نیوز)پاپ میوزک کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے میوزک پروڈیوسر، گیت نگار اور موسیقار فِل سپیکٹر 81 برس کی عمر میں جیل میں انتقال کرگئے ۔2009 میں انہیں 2003 میں ہالی ووڈ اداکارہ لانا کلارکسن کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور فِل سپیکٹر اداکارہ لانا کلارکسن کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقار فِل سپیکٹر جیل میں کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے ۔