برلن (ویب ڈیسک) جرمن یونیورسٹی نے ایسے لوگوں کو وظائف دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کچھ نہیں کرنا چاہتے ہیں یعنی وہ سستی اور کاہلی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ہیمبرگ میں یونیورسٹی آف فائن آرٹس ایک انوکھے پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لئے ایسے لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جو سست ہوں اور جن میں اولوالعزمی کی کمی ہو۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق درخواست دہندگان کو یونیورسٹی کے اکیڈمکس کو یہ بھروسہ دلانا ہو گا کہ 1600 یورو کے تین وظائف میں سے ایک کو جیتنے کیلئے دلچسپ طریقہ سے کس طرح غیرفعال ہوں گے۔