اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) نیب نے اب تک مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈل میں تقریباً 6 ہزار کنال زمین، 10 مکانات اور 12 قیمتی گاڑیاں برآمدکی ہیں،مبینہ طور پر ملوث44 افراد کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی تقریباً 616 ملین روپے ریکوراور 32 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ۔ رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال قید اور9 ارب روپے جرمانہ جبکہ9 دوسرے ملزمان کو 1ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی،نیب نے مفتی احسان کو مضاربہ کیس میں 10ارب روپے سے زائد کا مقدمہ بہترین پراسیکیوشن کی وجہ سے جیتا اورمجرمان سے 10ارب روپے بر آمد کر کے متاثرین کو قانون کے مطابق واپس کئے جائیں گے ۔ نیب کی کاوشوں کی بدولت ہاؤسنگ سوسا ئیٹیوں سے اربوں روپے کی لوٹی رقوم برآمد کرکے کے ہزاروں افراد کو با عزت طریقے سے واپس کیں۔نیب نے اپنے قیام سے ابتک 342 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جو ریکارڈ کامیابی ہے ۔ قومی احتساب بیورو کی مجموعی طور پر سزا دلوانے کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے ۔احتساب عدالتوں میں بد عنوانی کے 12 سو انیس ریفرنسز دائر کئے گئے جن کی کل مالیت تقریباً 900 ارب روپے ہے ۔