لاہور( کامرس ڈیسک)پاکستان میںSAPکے واحد پلاٹینیم پارٹنر ایکسیلینس ڈلیورڈ ExD)) نے ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میںSAP S/4HANAکا نفاذ کردیا ہے ۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پاکستان میں پبلک سیکٹر کی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں SAP S/4HANAکا نفاذ کیا گیا ہے ،جس کے بعد بہاء الدین یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں ایم آئی ٹی،یونیورسٹی آف کیلیفورنیا،نیو کاسل،یونیورسٹی آف کنچکی اور دیگر کی صف میں شامل ہوگئی ہے ۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کیلئے اس وقت کام کے دائرہ کار میں فنانشل و کنٹرول ماڈیولز شامل ہیں جیسے فنانشل اکاؤنٹنگ ،کنٹرولنگ،ہیومین کیپیٹل مینجمنٹ ،فنڈز مینجمنٹ ،ڈاکیو منٹ مینجمنٹ سسٹم اور کسٹمائزڈ اسٹوڈنٹ لائف سائیکل مینجمنٹ ۔یہ ماڈیولز رئیل ٹائم فنانشل وپورٹنگ ،ڈاکیو منٹیشن اور اسٹوڈنٹ لائف سائیکل مینجمنٹ میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی مدد کرکے ادارے کے پے رول،مراعات اور معاوضہ کے ٹریک ریکارڈ کو بہتر رکھیں گے ۔