واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو دھمکی دے دی انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "کم جونگ ان، باز آ جاؤ ورنہ سب کچھ کھو دو گے "۔ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "کِم جونگ اْن، بہت سمارٹ بنتے ہیں، انہیں اسی حساب سے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔ اگر وہ یہی طرز عمل جاری رکھتے ہیں تو وہ ہر چیز کھو دیں گے ۔دریں اثناء شمالی کوریا کی برسر اقدار جماعت کے نائب چیئرمین کم یونگ چول نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ خبتی بوڑھا،بے چین اور صبر نہ کرنے والا ہے ۔