مکرمی !پاکستان سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک ٹیکس وصول کئے بغیر قائم نہیں رہاسکتا کیوں کہ کسی بھی مملکت اور ریاست کو ملکی انتظامی امور چلانے کے لیے،مستحقین کی امداد،سڑکوں،پلوں اور تعلیمی اداروں کی تعمیر،بڑی نہروں کا انتظام،سرحد کی حفاظت کا انتظام،فوجیوں اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے اور دیگر ہمہ جہت جائز اخراجات کو پورا کرنے کے لیے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے جوٹیکس وصولی سے پوری کی جاتیں ہیں۔اس سلسلے میں سیاسی اختلافات سے ہٹ کر دیکھیں تو چیئرمین ایف بی آر سمیت تمام افسروں اور عملے کی کارگردکی پر کوئی شک نہیں،جنہوں نے دن رات ٹیکس وصولی کے لئے آگاہی مہم، سیمینارسمیت تمام ذرائع استعمال کیا اور کررہے ہیں تاکہ لوگ ملکی ترقی کے لئے ٹیکس ادا کریں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیکس وصول کی نظام کی بہتری کے لئے محکمہ مال،محکمہ کوآپریٹو پنجاب میں کرپشن کے انسداد سمیت کرپٹ لوگ جو چندروپوں کی خاطر ٹیکس نظام کی بہتری میں رکاوٹیں پید اکررہے ہیں ۔ (غلام مرتضیٰ باجوہ)