ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار ہونے والی ایکشن پیرڈ ڈرامہ فلم ’باہو بلی 2‘ کے ہیرو پربھاس اور ہیروئن انوشکا شیٹھی کے درمیان تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔دونوں کی جانب سے ’باہو بلی 2‘ میں کام کرنے کے دوران تعلقات استوار ہوئے اور پھر یہ تعلقات رومانس تک پہنچے ۔اپنی شادی اور منگنی کی خبروں پر کچھ دن قبل ہی انوشکا شیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے پربھاس کو اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا۔ انوشکا شیٹھی کے بعد اب پربھاس نے بھی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ جب بھی وہ شادی کری گے تو میڈیا کو بتا کر ہی کریں گے ۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق پربھاس ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ساہو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور انہوں نے اسی دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنی شادی پر بھی بات کی۔