ننکانہ صاحب /لاہور،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر ) بابا گورونانک دیو جی کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات گزشتہ روز ختم ہو گئیں ، مرکزی تقریب کے بعد پالکی کا جلوس بھی نکالا گیا جس میں سکھ یاتریوں نے ’’ پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے ، مہمانو ں میں گو رو گھر کے تحا ئف بھی تقسیم کیے گئے ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے منعقدہ مرکزی تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے ، با با گو رونانک نے امن ، دوستی اور بھا ئی چا رے کا درس دیا، باباگورو نانک دیو جی انسانیت کا ایک عظیم نام تھے اور انہیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہندوستان میں تمام اقلیتوں کو اکثریت کے ہندوئوں کے ہاتھوں ظلم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی پر کام موجودہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ کرتار پور راہداری کے لئے لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ایک لنک بنایا جائے گا۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بو رڈ ڈاکٹر عا مر احمد نے خطاب میں کہا کہ ملک کے مختلف گوردواروں پر ترقیا تی کا م جا ری ہیں۔ہم نے مہما نو ں کی مہما ن نوازی کو بہتر انداز میں سر انجام د ینے کے لیے اقداما ت کیے ۔ بھا رتی یا تر یو ں کے پا رٹی لیڈر سردار امر جیت سنگھ اور ہر پا ل سنگھ نے اعلیٰ انتظا ما ت پر حکو مت کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ بھا رت میں پاکستان کے حا لا ت کے با رے میں جھو ٹا پرا پیگنڈہ کیا جا تا ہے ۔ پا کستا ن سکھ گو ردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پر دھان سردار ستونت سنگھ نے کہا کہ ہما ری کمیٹی با اختیار ہے اور ہم ٹر سٹ بو رڈ کے با ہمی مشا ورت کے بعد تما م انتظامات کر تے ہیں ۔سردار امیر سنگھ سیکرٹری جنرل پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھو ں کو روک کر بھا رت نے گھٹیا پن کا مظا ہرہ کیا وہا ں پر اقلیتو ں پر ظلم جبکہ پا کستا ن میں عزت و پیا ر ملتا ہے ۔ اس مو قع پر سکھ یا تر یو ں نے ’’ پا کستان زندہ با د’’ اور ’’ سکھ مسلم دوستی زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا ئے ۔ تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین، چیئرمین نیشنل کمیشن برائے اقلیتی چیلا رام ، ایم پی اے مہندرپال سنگھ ،ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز محمد طارق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس، ڈپٹی کمشنر ننکا نہ راجہ منصو ر احمد، سابق پردھان سردار بشن سنگھ و دیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثنا بھارتی سکھ یاتریوں نے تقریبات ختم ہونے پر واپسی کا سامان باندھ لیا ہے ،گزشتہ روز بھارت سے آنے والے 602 یاتریوں نے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ’’ ماتھا ٹیکنے ‘‘ اور ’’ بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی تقریب میں بھی شرکت کی، تمام بھارتی یاتری آج واہگہ چیک پوسٹ کے راستے بھارت روانہ ہو جائینگے ۔