لاہور (سپورٹسڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو چھوڑ کر کسی دوسری ٹیم میں جانے کا امکان مسترد کردیا۔کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اظہر علی کیساتھ سیشن میں لاہور قلندرز میں جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیمیں تبدیل کرتے رہیں، شروع سے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتا رہا ہوں، اسی کے ساتھ وابستہ رہوں گا، میرے خیال میں اپنی ٹیم کو چھوڑنا نہیں چاہیے ۔بابراعظم نے ورلڈکپ 2019ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا۔