لاہور(نامہ نگار خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون حامزہ مختارکی جانب سے الزامات پر پولیس نے نامکمل رپورٹ جمع کروادی خاتون کو تھانے بلایا گیا لیکن وہ پیشی نہ ہوئی۔ سیشن عدالت لاہور میںبابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ بابر اعظم کے وکیل حارث عظمت نے سیشن کورٹ میں اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا پولیس کی جانب سے عدالت میں نامکمل رپورٹ جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا وہ پیش نہیں ہوئی۔ پولیس کی جانب سے رپورٹ مکمل کرنے کے مہلت کی استدعا کی گئی ہے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔