میلبورن (سپورٹس دیسک) آسٹریلین ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز ایرون فنچ نے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تینوں طرز کی کرکٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے ۔ علی ریاض نامی صارف نے ان سے کہا کہ بابراعظم کیلئے کچھ الفاظ بولیں۔ایرون فنچ نے علی ریاض کو جواب دیتے ہوئے کہا مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے والے کرکٹر انہیں دیکھ کر لطف آتا ہے ۔