اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم کے فوکل پرسنز برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کا اپنے عہدے سے استعفٰی معمہ بن گیا ۔ذرائع کے مطابق ان سے عہدے کے غلط استعمال، بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر استعفیٰ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق بابربن عطاکے خلاف رپورٹس وزیراعظم کودی گئیں، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے بابربن عطاسے متعلق شکایات کیں جس کے بعد انہیں وزیراعظم آفس بلاکرسرزنش کی گئی، بابربن عطاکو 12 گھنٹے میں عہدہ چھوڑنے کاحکم دیاگیا اور عہدہ نہ چھوڑنے پربرطرف کرنے سے متعلق آگاہ کیاگیا،پولیورفیوزل ریٹ 2لاکھ سے 25 لاکھ تک پہنچ گیا، بابربن عطانے سندھ ،بلوچستان اورپنجاب کومکمل نظراندازکیا، انسدادپولیوپروگرام کوسیاسی رنگ دے کرفائدہ حاصل کیاگیا۔اس حوالے سے بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ انھوں نے ذاتی وجوہا ت کی بنا پر استعفیٰ دیا ، ان کے والد بزرگی میں ہیں جنھیں پارکنسنز ہیں وہ بیڈ پر ہیں میں اکلوتا بیٹا ہوں گھر کے دیگر مسائل کے علاوہ میری زمینوں کے مسئلے ہیں ، دوسرا مسئلہ یہ کہ اس عہدے میں انکی کوئی تنخواہ نہیں تھی جبکہ انھیں کام کرتے ہوئے ایک سال ہو گیا تھا ،کب تک اس طرح کام کرتا رہتا۔