لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ اور ماضی کے زمبابوین بیٹسمین گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ بابراعظم کو پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر پچھتانا پڑے گا کیونکہ پاکستان میں بے پناہ سیاست اور شائقین کے شدید ردعمل کے باعث کپتان دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے ۔گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ بابراعظم کرکٹ کے اعتبار سے بہترین ذہن کے مالک ہیں لیکن انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ میں بہت زیادہ سیاست ہے۔