کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر ایم کیوایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری سمیت 8 افراد کے خلاف رنفرنس دائر کرلیا جبکہ بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے ،نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں بابرغوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ، دیگر ملزمان میں رؤف اختر فاروقی، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی جاوید حنیف شامل ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزموں پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے ، ملزموں نے قومی خزانے کو دو ارب 88 کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا ۔