نئی دہلی (نیٹ نیوز) ہندو دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالی تاریخی بابری مسجد کی کی یاد میں بھارت میں ’’انڈیا کی مساجد‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گزشتہ روز MosquesofIndia# یعنی انڈیا کی مساجد ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین نے جتنی بڑی تعداد میں مساجد کی تصاویر اپ لوڈ کیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ مساجد کی خوبصورت اور دیدہ زیب تصاویر کیساتھ ان کا مختصر تعارف بھی تھا۔ٹرینڈ شروع کرنیوالی ارینا اکبر نے بتایا کہ بابری مسجد کے فیصلے کے بعد ہم بہت غمزدہ تھے تو ہم نے انڈیا کی مساجد کا ایک ہیش ٹیگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت بھر میں لوگوں نے شہروں، گاؤں، قصبوں میں موجود مساجد کی لاکھوں تصاویر شیئر کیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ٹرینڈ میں غیرمسلموں نے بھی شرکت کی اور بڑی تعداد میں مساجد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کا بات کی جبکہ بابری مسجد کے فیصلے پر مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔