پشاور ( 92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی لوٹ مار کے باعث پاکستان مقروض ہوا،ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں سے اخراجات بڑھے ،وزیر اعظم اپنے گھر میں رہتے ہیں کوئی کیمپ آفس نہیں،تحریک انصاف کا شروع سے موقف رہا ہے کہ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہونی چاہیے ۔وہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں ،ماضی میں یہی جماعتیں اوپن بیلٹ کے حق میں تھی لیکن جیسے ہی حکومت نے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے تو اپوزیشن اوپن بیلٹ کی مخالف ہوگئی ،اس سے ظاہر ہوتا ہے اپوزیشن ملک میں شفاف انتخابات نہیں چاہتی، عمران خان اب الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن میں شفافیت لانے کے لئے جدوجہد شروع کردی ہے ۔