لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ جس فنکار کو پرستار دیکھنا چاہیں اسے کام کرتے رہنا چاہیے اور جب تک میرے پرستار مجھے سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں کام کرتی رہوں گی ،معیاری کام میری پہچان ہے اور آئندہ بھی جتنا کام کروں گی اس پر کاربند رہوں گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نئی فلم باجرے دی راکھی میں بہترین کام کرنے کی کوشش کی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستاروں کو میرا کام ضرور پسند آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بدلتے رجحانات کی پیروی کرنا ہوگی وگرنہ ہم پہلے کی طرح پیچھے رہ جائیں گے جس کا ہمیں ہی نقصان ہوگا۔