باجوڑ،اورکزئی(نمائندگان 92نیوز) باجوڑ میں بم دھماکہ میں موٹرسائیکل سوار2استادشہید ہوگئے جبکہ اورکزئی سے 20 کلو بارودی مواد،دستی بم اوردیگر اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی سہ پہر باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں خشک دریا میں بم دھماکہ ہوا جس سے موٹر سائیکل پر سوار سکول ٹیچر عبدالرحمن اوراسماعیل موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،باجوڑ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ ادھر خفیہ اطلاع پر پولیس نے اورکزئی اور ضلع خیبر کے سرحدی علاقے ہماٹہ میں زیر زمین چھپایا گیا گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیاہے ، جس میں 20کلو گرام بارود،2دستی بم، 15گز تار،4پرائما کارڈ، 2بارودی سرنگیں شامل ہیں۔