اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق رات گئے باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 24 سالہ سپاہی صابر شاہ نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل سرحد کی دوسری جانب سرحدی انتظامات کا معاملہ اٹھا رہا ہے تا کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جاسکے ، واضح رہے اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔