باجوڑ(نیٹ نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے آج سے باجوڑ میں تھری جی سروس مہیا کردی جائیگی۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا قبائلی نوجوانوں کو تھری جی سروس مبارک ہو،یہقبائلی عوام سے وزیراعظم کی محبت کا نتیجہ ہے ،قبائلی نوجوانوں کی خواہش پر باجوڑ میں 3 جی سروس چلانے کا کام مکمل ہوا،باجوڑ جلسے میں وزیراعظم سے 3 جی نیٹ ورک کی درخواست کی گئی تھی اور ان کی ہدایات کی روشنی میں نیٹ ورک کے اجراء کی تیاریاں مکمل کیں۔انہوں نے کہاقبائلی عوام کے دیگر مطالبات بھی تیزی سے پورے کریں گے ، بجلی کی رسد یقینی بنانے کیلئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر اورنقل و حمل کو تیز بنانے کیلئے ایکسپریس وے تک رسائی کیلئے سرنگ کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کرینگے ۔