لاہور(سپیشل رپورٹر)بادامی باغ میں ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگنے سے 3سالہ بچی کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی،پولیس نے مقتولہ کے سوتیلے بھائی کو گرفتارکرلیا، رئیس احمد نے پولیس کو درخواست دی تھی اس کی نواسی فاطمہ کو مقامی کلینک لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرنے اسے غلط انجکشن لگادیا جس سے بچی کی موت ہوگئی،پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا تاہم پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے جس پر پولیس نے لڑکی کے سوتیلے بھائی سعد کو گرفتار کرلیا، انچارج ہومی سائیڈ محمد حسین کے مطابق ملزم بچی کو انجکشن لگوانے گیا جس کے بعد وہ بچی کو لیکر نامعلوم جگہ گیا اور اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے بچی دم توڑگئی،اس نے گھر جا کر شورمچا دیا کہ ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگایا ہے ، ورثا اب ڈی این اے کرانے سے انکارکررہے ہیں،ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ سے اصل حقائق سامنے آئیں گے ، ملزم سعد کے والد نے دو شادیاں کررکھیں تھیں،پہلی شادی سے اسکا ایک بیٹا سعد اور چار بیٹیاں ہیں ، دوسری شادی سے اسکی دو بیٹیاں تھیں جن میں سے ایک فاطمہ تھی۔