لاہور(سپیشل رپورٹر) قومی شاہراہ پر بہادر پور کے نزدیک زیتون آ ئل ٹینکر الٹ گیا۔ تر جمان موٹروے پولیس کے مطابق آ ئل ٹینکر میں 15 ہزار لیٹر زیتون کا تیل موجود تھا۔ آئل ٹینکر الٹنے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس فوری موقع پر پہنچی اور موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کو گھیر ے میں لے لیا جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔