ریاض(نیٹ نیوز) سعودی شوریٰ کونسل کے اجلاس کی ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے صدارت کی۔سعودی گزٹ کے مطابق معاون صدر شوریٰ ڈاکٹر حنان الاحمدی نے صدر شیخ عبداللہ اور نائب صدر ڈاکٹر مشال کے موجود نہ ہونے کی بنا پر کونسل کے چھٹے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔شوریٰ کے رکن ڈاکٹر فیصل نے ڈاکٹر حنان کے اجلاس کی صدارت کرنے کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ریاست کے وژن 2030 کے ثمرات ہیں جن میں خواتین کو بااختیار بنانا شامل ہے ۔