لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت لاہور میں بہار فیسٹیول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید،ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، ایڈیشنل کمشنر عثمان خالد خان،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر فیصل ظہور،اے ڈی سی فنانس وردہ مشہود و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ لاہور ثقافت کا مرکز ہے ۔اس کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔جشن بہاراں پر تقریبات کا مشترکہ کیلنڈر جاری کیا جائے گا۔جشن بہاراں کی تقریبات کو پورے شہر میں پھیلایا جائے گا۔جشن بہاراں پر پورے شہر میں صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے ۔ضلعی انتظامیہ،پی ایچ اے ،والڈ اتھارٹی،محکمہ اطلاعات تقریبات کو حتمی قرار کریں گے ۔کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ سڑکوں،پارکوں،کینال روڈ،میٹرو اسٹیشنزو دیگر مقامات کی آرائش ہو گی۔صوفی میوزک،پھولوں کی نمائش،پریڈ،ثقافتی پروگرام سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام ہوں گے ۔رنگ بہار کے مرکزی خیال کا اظہار تمام تقریبات سے ہو گا۔