کراچی( نیٹ نیوز) پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے پر فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ واقعے کا سب سے افسوناک پہلو یہ بھی تھا کہ شادی ہال میں غریب پاپڑ فروش کی لاش پڑی رہی اور مہمان بے حسی سے کھانا کھاتے رہے ۔اداکار بلال قریشی و دیگر فنکاروں نے بے حسی کے اس مظاہرے پر قوم سے سوال پوچھا ہے کہ کیا ہم زندہ قوم ہیں؟۔اداکار بلال قریشی نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا معذرت کے ساتھ یہ دیکھنے کے بعد مجھ میں جرات نہیں آپ کو یوم پاکستان کی مبارکباد دوں۔ ہمیں شرم آنی چاہئے ۔اداکار فہد شیخ نے کہا آج سچ میں نفرت ہوگئی ہے ، میرے اللہ فنا کردے بس۔