نئی دہلی(این این آئی)مودی سرکار کے غنڈوں کی جانب سے گڑگائوں میں تشدد کا نشانہ بننے والا مسلمان خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم خواتین کی عزتیں محفوظ ہیں اور نہ ہی مردوں کی زندگیاں محفوظ ہیں ،گڑگائوں میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے 40 سے زائد غنڈوں نے مسلمان خاندان کے گھر پر حملہ کر دیا، تشدد سے زخمی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی، متاثرہ خاندان علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔اپوزیشن جماعتوں نے مسلمان خاندان پر تشدد کے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ٹویٹ کی کہ انتہا پسند بی جے پی سیاسی قوت حاصل کرنے کیلئے نفرت اور تعصب پھیلا رہی ہے ۔اروند کیجریوال بھی برس پڑے اور کہا مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔