نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹ) پاکستان سے کبوتر ہو یا غبارہ، یا ہو ہندو افراد، بھارت جاکر کوئی محفوظ نہیں،پاکستان سے بھارت جاکر بسنے والا ہندو خاندان کو انجام تک پہنچادیا گیا، ،بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے ،خاندان کاصرف ایک فردزندہ بچا،مقامی افراد کے مطابق خاندان کے گیارہ افراد پراسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے ،بھارتی پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ تمام افراد نے خودکشی کی،گھر میں بو تھی جس سے لگتا ہے کہ مرنے والوں نے کوئی کیمیکل پیا،کسی بھی مرنے والے کے جسم پر کو ئی زخم نہیں پایا گیا،مرنے و الوں کا تعلق بھیل برادری سے تھا،رپورٹس کے مطابق متاثرہ فیملی 2012 میں پاکستان کے صوبہ سندھ سے آئی تھی اور تب سے ہی ایک کیمپ میں مقیم تھی ، ان لوگوں کو تاحال بھارتی شہریت نہیں مل سکی تھی ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) راہول بارہت نے کہا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق کسی معاملے پر کنبہ میں تنازعہ تھا،انہوں نے کہا ، "زندہ بچ جانے والے سے پوچھ گچھ کریں گے تو ہم یہ جاننے کے لئے کسی بھی پوزیشن میں ہوں گے کہ اس واقعے کا سبب کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تمام افرادکوضلع جودھ پورکے زرعی فارم پرقتل کیاگیا، راجستھان کی مقامی پولیس واردات کے کئی گھنٹوں بعدپہنچی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام افرادکوزہردے کرموت کے گھاٹ اتاراگیا،بھارت جانے والے پاکستانی ہندئوں کوپوری منصوبہ بندی سے قتل کیاگیا،بھیل قبیلے کے ہندوخاندان کے تمام افرادزرعی شعبے سے منسلک تھے ۔ اسلام آباد(خبر نگار خصو صی، سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست راجھستان کے علاقہ جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت فعل ہے ،انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیاکے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ، گذستہ روز روزنامہ 92 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان ان 11 ہندووں کی ہلاکت کا معاملہ ہر فورم پہ اٹھائے گا،قومی اقلیتی کمیشن کے سربراہ چیلا رام نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جودھ پور میں 11 ہندووں کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہا ہم نیشنل منیارٹی کمیشن کے آج کے اجلاس سمیت ہر فورم پر معاملے کو اٹھائیں گے ،دریں اثنا اقلیتوں نے بھارت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے اقوام مطالبہ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ، اقلیتی رہنماوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مظلوم خاندان کو انصاف دلانے کے لئے میدان میں اتریں ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے روزنامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار بیشن سنگھ نے کہا کہ بھارت میں پولیس گردی ہے یہاں سے بھارت جانیوالے بے وقوفی کرتے ہیں ،وہ سب کو دشمن سمجھتے ہیں بھارت سے توقع نہیں کہ وہ انصاف کرے ،انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ وہ مظلوم خاندان دلوائیں اقوام متحد ہ اس معاملے پر تحقیقات کروائے ،اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ کشمیریوں ،سکھوں اور مظلوم انسانوں کو بھارت سے آزادی دلائے ۔پاکستان ہندوکونسل کے سربراہ ڈاکٹر منور چاندنے کہا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائے ،ہمار ا مطالبہ ہے کہ بھارت سیکولر ہونے کا عملی ثبوت دے ۔