لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی رہنمابشری سکندر بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت نے مودی کا مکرہ چہرہ بے نقاب کردیا ، بھارت نے ہمارے جوانوں پر حملہ کرکے درندگی کا ثبوت دیا ، پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم میں سخت غم وغصہ پا جاتا ہے ، ہم دھرتی ماں کے لئے قربانیوں سے ڈرنے والے نہیں ، پاکستانی جوان ملک کے دفاع کے لئے ہر لمحہ تیار ہیں ، انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ خط کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی ہے ، دنیا اب بھارت کے ناپا ک عزائم سے آگاہ ہے ، بھارت عالمی سطح پر اپنا وقار کھو چکا ہے ۔