نئی دہلی ( 92 نیوزرپورٹ)بھارت نے پاکستان دشمنی میں غلطی سے سرحدپارکرنے والے معذورپاکستانی کو جاسوس قراردیدیا۔ذرائع کے مطابق محمد اقبال گائوں کوریکی،تحصیل ڈسکہ، سیالکوٹ کا رہائشی ہے ۔ محمد اقبال بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کی زیرحراست ہے جبکہ وہ د دوسال قبل لاپتہ ہوا تھا۔بھارتی میڈیاپرخبر نشرہوئی تو لواحقین کو علم ہوا۔اقبال ذہنی معذورہے ۔بھائی نے حکومت سے مددکی اپیل کردی۔