لاہور( پ ر )پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما شاہ رخ جما ل بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کا جنون جلد خاک میں مل جائے گا، ہم اپنی فوج سے مل کر بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا دیں گے ۔کشمیر ہم لیکر رہیں گے بھارت کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان فوج اور قوم کا بچہ بچہ جذبہ جہاد و شہادت سے سرشار ہے ۔ پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں جو تمام چیلنجز سے نمٹنا جانتی ہے ۔ بھارتی غرور خاک میں ملا کر دم لیں گے ۔