نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ادیب اور صحافی ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ جب بھارت نے بنگلہ دیش میں مداخلت کر کے اسے پاکستان سے الگ کر دیا تھا تو پھر کشمیر کے معاملے پر وہ اپنے موقف کا جواز کیسے پیش کریگا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارون دھتی رائے نے مزید کہا سانحہ گجرات کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ دانشور جیلوں میں ہیں۔ مودی سرکار حل کی بجائے خود مسئلے کا حصہ ہے ،بھارت کو کشمیریوں سے پوچھنا چاہئے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس بھارتی آئین کو غیر ملکی آئین کہتی ہے اور بھارت کو ہندو ریاست ڈیکلیئر کرانا چاہتی ہے ۔بھارتی ٹی وی چینلز جانتے ہوئے بھی جھوٹی خبریں نشر کرتے ہیں،کچھ چینلز کے مالکان اسلحہ ڈیلراور بڑے کاروباری افراد ہیں جن کے اپنے مفاد ہیں۔