نئی دہلی(نیٹ نیوز)مغربی بھارتی ریاست گجرات کے ایک ہوٹل کے بند گٹر کو کھولنے کی کوشش میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں 4 سینیٹری ورکرز تھے جبکہ بقیہ تین ہوٹل کے ملازمین تھے ۔ ایک ورکر کے واپس نہ آنے پر بقیہ افراد مدد کے لیے یکے بعد دیگرے داخل ہوئے اور زہریلی گیس کے باعث سنبھل نہیں سکے ۔ اترپردیش میں ٹرک اور بس کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک جبکہ دیگر چار شدید زخمی ہوگئے ۔