نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) بھارت نے پاکستان کے ساتھ انڈس واٹر ٹریٹی بھی ختم کرنے پر غوروخوض شروع کر دیا، ماہرین کا کہنا ہے بھارت نے کشمیر ایشو پر اقوام متحدہ کیِقرادادوں کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا، اس سے کیا توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ اس ٹریٹی کو اسی طرح رہنے دیگا ۔ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا یہ ٹریٹی ورلڈ بنک نے دونوں ممالک کے درمیان کرائی تھی اور مودی حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ پاکستان کو خشک سالی کا شکار کرنے کے لیئے اس کا پانی بند کر دیا جائے ۔ مقبوضہ کشمیر سے دریائے چناب اور دریائے جہلم کا پانی آتا ہے اور مودی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس پانی کو پاکستان جانے سے روکا جائے ۔پروفیسر مائیکل جے رائٹ نے کہابھارتی اقدامات سے یوں لگ رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں جنگ ہو کر رہے گی، پاکستان کبھی نہیں چاہے گا کہ کشمیر سے آنے والا پانی روکا جائے ۔ پروفیسر یاسمین تبسم نے کہا کوئی شک نہیں کہ بھارت نے آنے والے دنوں میں آبی دہشتگردی کا پلان بنا رکھا ہے ، وہ ایسا کر کے پاکستان کی شہ رگ کاٹنا چاہتا ہے لیکن وقت گزر چکا ہے ، پاکستانی فورسز جنگ کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جارحانہ رویہ ایسے ہی اختیار نہیں کیا، پاکستانی ملٹری زرائع بھی یہی بتاتے ہیں کہ فوج جنگ کر کے بھارت سے 1971ء کا بدلہ لینا چاہتی ہے اور اس کیلئے ہوم ورک کیا جا رہا ہے ، اس مقصد کے لیئے چین اور ترکی پاکستان کی اندرون خانہ ہر قسم کی مدد کر رہے ہیں۔