سرینگر ( 92 نیوزرپورٹ) بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرن کر کے ایک اور کشمیری شہید کردیا۔ نوجوان کو ضلع بڈگام کے علاقے چرارِ شریف میں شہید کیا گیا، فورسز کی جانب سے علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل، گھر گھر تلاشی لی گئی ،خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ کورونا سے مزید 23افراد ہلاک ہوگئے ۔مقبوضہ کشمیر میں 20 اضلاع میں 18 لاکھ 52 ہزار نئے ڈومیسائل جاری کر دیئے گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ واقعہ کے بعد قابض فوج نے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ سرینگر، پلواما اور شوپیاں کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔