لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ایس او پی کے مطابق فیلڈ میں موجود ہوں اورنکاسی اب کو یقینی بنایا جائے اورواسا، ایل ڈ بلیو ایم سی اور زون کا عملہ فیلڈ میں موجود ہو ۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں نکلیں اور نکاس اب کو یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈی واٹرنگ پمپس کو فنکشنل رکھیں۔۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت کے بعد شہر میں ہونے والی بارش کے دوران افسران فیلڈ میں موجود رہے ۔افسران نکاسی آب کا جائزہ لیتے رہے ۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اﷲ رانجھانے قذافی سٹیڈیم کے علاقے کا دورہ کیااوربارشی پانی کے نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں کھڑے بارشی پانی کو نکالا جا رہا ہے اورواسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ دریں اثناء ڈی سی نے کہا کہ پراپرٹی کی رجسٹریشن کے لیے ریونیو کا عملہ صبح دس سے بارہ بجے تک دفتر میں حاضری یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سائل کی شکایت پر متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروا ئی ہو گی۔ دریں اثناء صالحہ سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی بدولت صحت کے اہداف میں 2018 کی نسبت 2019 میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں صحت کے حوالے لاہور 2018 میں 32 ویں نمبر پر تھااور2019 میں لاہور 6 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے ۔