لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 29فروری 2020ء کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہونگے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ معزز ووٹر ممبرز لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنا نشان انگوٹھا 31 دسمبر تک رجسٹرڈ کرالیں۔ بصورت دیگر ووٹ کے حق سے محروم ہو جائیں گے اور یکم جنوری2020ئکو فائنل لسٹ برائے الیکشن سال 2020-21ء جاری کر دی جائیگی۔