اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے ،پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا ۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یورپی یونین، امریکہ اور اوآئی سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداء کے درجات بلندی کی دعا کرتے ہیں، اﷲ تعالی شہداء کے اہلخانہ کو صبر جمیل دے ۔ آمین۔