اسلام آباد (نیٹ نیوز ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کمر درد انتہائی عقلمند ہے جو ہمیشہ وقت کے مطابق ہوتا ہے ۔ شہباز شریف چار سال وزیراعلیٰ رہے لیکن انہیں کمر کا درد نہیں ہوا، جونہی وزیراعلیٰ سے ہٹتے ہیں کمر درد آجاتا ہے ، ان کا کمر درد بھی انتہائی عقلمند ہے جو بے وقت نہیں ہمیشہ وقت کے مطابق ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا جے یو آئی مارچ تو کر رہی ہے مگر اسے اپنے مطالبات ہی معلوم نہیں ، پتہ نہیں مولانا کیوں مارچ کر رہے ہیں، انہیں پہلے کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر مطالبات بنانے چاہئیں۔ اس وقت ملک میں استحکام ہے لہذا مولانا عدم استحکام نہ پھیلائیں، مولانا اسلام آباد کے بجائے اسلام کی جستجو کریں۔