مکرمی! خوراک کے بغیر کوئی بھی انسان زندہ نہیں رہ سکتا ہمارے معاشرے میں آج کل بازاری کھانے زیادہ کھائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے اچھے نہیں ہو تے بازاروں میں بہت ہی گند ہوتا ہے کچھ لوگ بازاری کھانوں میں بہت ملاوٹ کرتے ہیں اور لوگ صاف سبزیوں کو چھوڑ کر باہر کے کھانے کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں آجکل ہر کوئی کھانے کی چیزوں میں ملاوٹ کر کے دوسروں کو کھانا دیتا ہے جس سے لوگوں میں بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں جو ہمارے ملک کے لوگوں کے لئے خطرناک ہیں حکومت سے گزارش ہے کہ ملاوٹ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفت میں لیا جائے تاکہ لوگوں کو صحت مند کھانا فراہم ہو۔ (آمنہ عابد، لاہور)