لندن(ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب بڑا قابلِ پرواز پرندہ اپنی بڑی جسامت کے باوجود بھی اڑنے کے لئے بازو بہت کم ہلاتا ہے اور یہاں تک کہ بازو ہلائے بغیر 100 میل یعنی 160 کلومیٹر تک ہوا میں تیرتا رہتا ہے۔ایک نئے مطالعے کے تحت اینڈیئن کونڈر کے متعلق بعض نہایت دلچسپ انکشافات ہوئے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ اس دیوہیکل پرندے کا وزن 16 کلوگرام اور کھلے بازوؤں کی لمبائی3.3 میٹر تک ہوتی ہے۔یہ پرندہ اپنی بھاری جسامت کے باوجود بہت طویل وقفے تک پرواز کرسکتا ہے۔