ٹورنٹو (این این آئی) بھارتی مظالم کے خلاف ٹورنٹو میں سول سوسائٹی اور کشمیری کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیاہے ۔ مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر کی آزادی کیلئے مودی حکومت کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فرینڈز آف کشمیر نے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں نعرے درج تھے ۔