نیویارک(ویب ڈیسک) تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آتش بازی سے نکلنے والے زہریلے ذرات پھیپھڑوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں اور تواتر سے جسم میں داخل ہوکر کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ نیویارک یارک یونیورسٹی کے شعبہ برائے ماحولیاتی ادویہ کے پروفیسر ٹیری گورڈن کا کہنا ہے کہ عام طور پر لوگ آتش بازی کے ظاہری خطرے سے تو خبردار رہتے ہیں اور خود کو اس سے محفوظ بھی رکھتے ہیں تاہم آتش بازی کے مختلف رنگ بنانے کے لیے ان میں جو دھاتیں استعمال ہوتے ہیں ان سے دور رس نقصان ہوتا ہے۔