لاہور، رائے ونڈ ، صوابی، بارکھان، سبی (اپنے رپورٹر سے ، کرائم رپورٹر ، نامہ نگاران ) لاہور سمیت وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ کے روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، پاکپتن میں نوا حی گا ؤں 71 ای بی میں بارش سے بو سید ہ مکان کی چھت گر نے سے 3 بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ، محمد رمضان کے گھر کی چھت گری، 40 سالہ شر یفاں بی بی ، 14سالہ بیٹا جواد ،12سالہ شہزاد اور 8سالہ بیٹی فر ح جاں بحق ہو گئی ، محمد رمضان اور ایک بیٹا شان شد ید زخمی ہو گئے جس کی حا لت تشو یش ناک بتا ئی جا تی ہے ۔رائیونڈ کے علاقہ اجتماع چوک پر واقع کیبل بنانے والی نجی فیکٹری کی چھت کو بارش کے بعد اچانک آنے والے ہوا کے بگولے نے اڑا دیا، چھت کے ٹکڑے ایک کلومیٹر دور تک جا گرے ، اردگرد کی دکانوں کے شٹر اور سائن بورڈ میں اکھڑ گئے ، چھتوں کی شیٹ میں بجلی کی تار بھی ٹوٹ گئے اور علاقہ میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلع بارکھان اور سبی میں طوفانی بارش کے باعث باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئے ، ہرنائی میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ بارکھان کے علاقے بستی کالو دلیانی میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں داد علی اور اس کا 3سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا، 4افراد زخمی ہوگئے ، لیویز تھانہ لونی کی حدود میں گاؤں لونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے خوابیدہ خلیل احمد زخمی ہوگیا جسے ملبے سے نکال کر فوری سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا تام نوجوان جان بر نہ ہوسکا۔ صوابی کا علاقہ ٹوپی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب جانے سے ماں دو بچیوں سمیت جاں بحق ہو گئی جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہو گئے ۔