مکرمی!مون سون کا موسم پوری دنیا کیلئے خوشگوار احساس کا باعث ہوتا ہے لیکن پاکستان خاص طور پر کراچی کیلئے یہ موسم کسی قیامت سے کم نہیں ہوتا۔حکومت کی نا اہلی کے نتائج عوام کو بھگتنے پڑتے ہیں۔شہر کراچی کی سڑکوں اور شاہراہوں پر جگہ جگہ گندے نالوں کا پانی کھڑا ہے کچرے کے ڈھیر پھیلے ہوئے ہیں سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں گھر سے باہر کام کرنیوالے افراد کیلئے اپنے دفاتر تک رسائی بہت مشکل ہوگئی ہے۔کے الیکٹرک کی خراب کارکردگی سے کئی شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں کھمبوں اور پولوں میں کرنٹ آنے کی وجہ سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے ہیں سڑکوں پر کھڑے پانی میں کرنٹ شہریوں کیلئے کی جانیں لے رہا ہے۔ میری حکام بالا سے گزارش ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے سیاست کو پس پشت ڈال کر عوام اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی بہتری کیلئے سنجیدگی سے سوچیں۔ (کشمالہ رضوان‘کراچی)