لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر،سپیشل رپو ر ٹر) باغبانپورہ پولیس نے شہریوں سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا تے ہوئے ملزمان محمد شہزاد اور محمد حسن کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے باغبانپورہ اور ہربنس پورہ کے علاقوں میں ایک ہی رات میں5ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرنے والے ریکارڈ یافتہ ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا مال برآمد کر لیا ۔ڈاکو مومن پورہ سٹاپ سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر تھانہ باغبانپورہ کے اے ایس آئی اعجاز اور ڈولفن سکواڈ ٹیم 363 کے جوانوں نے دونوں ڈاکوؤں کوتعاقب کرکے گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ،لوٹی گئی نقدی اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے ۔ملزمان سے موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لی۔