لاہور(سپیشل رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والا میں نجی سکول کی پرنسپل نے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا،پولیس نے زخمی بچے کا میڈیکل کرانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا اور سکول پرنسپل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق محمود بوٹی کے رہائشی عظیم نے تھانہ باغبانپورہ میں درخواست دی کہ اس کے 10سالہ بیٹے احمد پر نجی سکول کی پرنسپل صائمہ نے تشدد کیا ، طالبعلم کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا ہونا ثابت ہوا ہے ۔