بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا نے میسی کی سالگرہ پر پُرانی تصویر شیئر کردی۔انسٹاگرام پر انٹونیلا نے کہا کہ آپ کو سالگرہ کی مبارک ہو، ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ سے محبت بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ میسی نے 2017 ء میں اپنی بچپن کی گرل فرینڈ کے ساتھ ارجنٹینا میں اپنے آبائی شہر میں شادی کی تھی۔