لاہور،ممبئی(کلچر ل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔واجد علی طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے ۔ وہ معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے اور واجد علی نے حال ہی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے گانے ’بھائی بھائی‘ کی کمپوزنگ دی تھی۔علاوہ ازیں نامور گلوکار راحت فتح علی خان اور دیگر نے واجد خان کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میوزک انڈسٹری کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ہے ۔